ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر کے کچھ حصوں میں کرفیو کاسلسلہ ہنوز جاری

کشمیر کے کچھ حصوں میں کرفیو کاسلسلہ ہنوز جاری

Tue, 02 Aug 2016 20:28:18    S.O. News Service

سری نگر ، 2 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے طلب کی گئی ہڑتال میں چھوٹ دئیے جانے سے کل شام معمولات زندگی پٹری پرلوٹتی دکھائی دی لیکن آج کچھ حصوں میں بنداورکرفیوجاری رہنے کے بعد حالات پھر پہلے جیسے ہو گئے۔وادی کے باقی حصوں میں لاء اینڈآرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔کل شام کو علیحدگی پسندوں نے تحریک کے پروگرام میں نرمی کا اعلان کیا تاکہ لوگ ضروری اشیاء کی خریداری کر سکیں۔اس اعلان کے بعد کل شام کو بہت سی دکانیں اور کاروباری ادارے کھلے۔وادی میں 9 ؍جولائی سے کرفیو نافذ ہے۔حالانکہ علیحدگی پسندوں کے بند کے اعلان کے بعد آج بازاریں بندرہیں اور عوامی گاڑیاں سڑکوں پر نظر نہیں آئیں ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ شہر کے 6 پولیس تھانہ علاقوں، اننت ناگ شہر، کوکیرناگ اور بارہمولہ ضلع کے خان پورہ میں کرفیو نافذ ہے ، پورے کشمیر میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے ایک جگہ پر جمع ہونے پرپابندی لگی ہوئی ۔پولیس افسر نے کہاکہ سری نگر شہر کے صرف چھ پولیس تھانہ علاقوں،نوہٹا،کھانیار،ریناواڑی،صفاکدل، بٹمالو اور مہاراج گنج میں کرفیو نافذ ہے۔علیحدگی پسند گروپ پرتشد د مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں شہریوں کے ہلاکت کے خلاف تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔یہ احتجاج 8 ؍جولائی کوسیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد سے جاری ہیں ۔9؍جولائی کوکشمیر وادی میں احتجاج کاسلسلہ شروع ہوا تھا ، اس کے بعد مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور 49شہری ہلاک ہو گئے۔اس دوران 5600سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ۔پوری وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئیں جبکہ سبھی نیٹ ورکس کی پوسٹ پیڈ موبائل ٹیلی فون خدمات اب بحال کر دی گئی ہیں۔پری پیڈ کنکشن پر فون آنے کی سہولت بحال کر دی گئی ہے لیکن ان سے آؤٹ گوئنگ کال کی سہولت اب بھی بند ہے ۔علیحدگی پسند گروپ نے جمعہ کو حضرت درگاہ بل تک مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کشمیر میں بند کی مدت کو 5 ؍اگست تک بڑھادیا ہے۔


Share: